.

روسی فوجیوں کی جانب سے "لبّيک يا حسين" کے نعرے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک وڈیو میں روسی فوجیوں کو دہشت گرد لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی سپورٹ میں "لبّيک يا حسين" اور دیگر عبارتیں دُہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں ایک مسلح شخص جو "حزب اللہ" کا رکن نظر آتا ہے اپنے گرد موجود روسی فوجیوں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ "نعم لحزب اللہ" (YES for Hizbaullah) کا جملہ بولیں۔

وڈیو میں نظر آنے والے مقام کا درست طور پر تعین نہیں کیا جاسکا تاہم لبنانی روزنامے "النّہار" کے مطابق کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو شام کے شہر حلب کے محصور مشرقی حصے میں ریکارڈ کی گئی جو ان دنوں روس اور بشار فوج کے طیاروں کی شدید بم باری کی زد میں ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے زیرانتظام عربی روزنامے "الاخبار" نے کئی روز قبل بتایا تھا کہ روسی فوجی افسران اور حزب اللہ کی قیادت نے حلب شہر میں ملاقات کی۔ روس کی جانب سے مذکورہ خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔ لبنانی تنظیم حزب اللہ کو رواں برس مارچ میں عرب لیگ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ وڈیو دو روز قبل "یوٹیوب" پر Akhbarroom نامی پیج پر پوسٹ کی گئی تھی۔