.

صنعاء: مسلح حوثیوں کا تیل کی کمپنی پر دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی ملیشیاؤں نے صنعاء کے جنوب مغرب میں تیل کی کمپنی "ٹوٹل" کے صدر دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اس اچانک حملے میں درجنوں مسلح افراد نے کمپنی کے پہرے داروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے مین 3 پہرے دار جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تین دیگر پہرے داروں کو اغوا کر کے ملیشیاؤں کے زیر انتظام حراستی مرکز میں پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب معزول صدر صالح کے وکیل ایڈوکیٹ محمد المسوری نے ٹوٹل کمپنی کے دفتر پر حملے کی تصدیق کی۔ المسوری نے بتایا کہ مسلح باغی اپنے ساتھ 40 پاور جنریٹروں کو ساتھ لے گئے جو کمپنی کے صدر دفتر میں محفوظ کیے گئے تھے۔

المسوری کے مطابق "عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ انتہائی شدید اور خوف ناک تھی۔ اس دوران تین پہرے داروں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا گیا "۔