.

ازراہِ مذاق تصویر.. خاک روب پر سعودیوں کے تحفوں کی بارش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صنعتی شہر جبیل میں اُس منظر کو آسانی سے نہیں بُھلایا جا سکے گا جب ایک صفائی کرنے والے کو ایسے انسانی جذبے کے ساتھ نوازا گیا جو دنیا کے زیادہ تر ممالک آسانی سے دیکھنے میں نہیں آتا۔ چند روز قبل ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش آئی جس میں مملکت میں ایک غیر ملکی صفائی والا ورکر جواہرات کی ایک دکان کے شوکیس میں لگے ہوئے سونے کے سیٹوں کو یاس و حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

ایک مقامی شہری نے راہ چلتے ہوئے یہ منظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کیا اور پھر ازراہ مذاق اس کو ٹوئیٹر پر پوسٹ کر دیا۔ تصویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس سلسلے میں ٹوئیٹر پر ایک صارف کی جانب سے انسان دوست جذبے کا اظہار کرتے ہوئے یہ ٹوئیٹ سامنے آئی کہ " گزارش ہے کہ اگر کوئی اس صفائی والے کو جانتا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔ میری طرف سے اس دینی بھائی کے لیے ایک سونے کا سیٹ تحفہ ہے"۔

اس ٹوئیٹ نے لوگوں کے دلوں میں بھلائی کا جذبہ بیدار کر دیا تاکہ مذکورہ صفائی والے ورکر کے سینے میں چھپی خواہش اور اس کے دل میں بسا خواب پورا ہو سکے۔

یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں یعنی سوشل میڈیا نے لوگوں کے درمیان خیر کے کاموں میں رابطوں اور ضرورت مندوں تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد کئی افراد کی جانب سے تحفوں کا اعلان کیا گیا۔ ابھی تک تین افراد کی جانب سے ملنے والے تحائف میں ایک سونے کا سیٹ ، مالی رقم ، مختلف نوعیت کے قیمتی عِطر اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔