.

یمن: شبوہ میں مزید ٹھکانے سرکاری فوج کے کنٹرول میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں ایک عسکری ذمے دار نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے گزشتہ دو روز کے دوران شبوہ صوبے میں حوثی اور صالح ملیشیاؤں سے مزید نئے ٹھکانے واپس لے لیے ہیں۔

کمانڈر احمد القيلی کے مطابق سرکاری فوج دو علاقوں الساق اور الصفحہ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔ اس دوران شبوہ اور مارب صوبوں کو ملانے والی سپلائی لائن کو منقطع کر دیا گیا ہے جس کو باغی ملیشیائیں اسلحہ اور منشیات اسمگل کرنے کے واسطے استعمال کر رہی تھیں۔

سرکاری فوج کی انجینئرنگ ٹیموں نے بتایا ہے کہ شبوہ صوبے کے شہر بیحان کے اطراف باغی ملیشیاؤں کی جانب سے بچھائی گئی تقریبا 600 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔