.

کویت : گاڑی تعزیتی مجلس میں کیسے جا گُھسی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں ایک تیز رفتار گاڑی رہائشی مکان کے اندر جا گھسی۔ مکان کے اندر کویتی وزارت داخلہ کے سابق نائب سکریٹری عجیل العجران کی وفات کے سلسلے میں تعزیتی مجلس منعقد ہو رہی تھی۔ حادثہ شدید نوعیت کا تھا تاہم فضلِ الہی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک کویتی سکیورٹی ذریعے کے مطابق العجران کی تعزیتی مجلس میں جا گھسنے والی گاڑی کو العجران گھرانے کا بھارتی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گاڑی کے مکان کے اندر گھس جانے کے بعد اُس کا "ایکسلریٹر" معطل ہو گیا تھا جب کہ اس دوران وہاں موجود افراد نماز ادا کر رہے تھے لہذا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔