.

عرب لیگ : حلب کے حوالے سے وزارتی سطح کا ہنگامی اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب لیگ نے شام کے شہر حلب کی صورت حال کے حوالے سے وزراء کی سطح کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کی درخواست کویت کی جانب سے کی گئی تھی۔

دوسری جانب عرب لیگ کے لیے سعودی عرب کے مندوب نے حلب میں جاری واقعات کو "دنیا کے سامنے ہونے والا قتل عام" قرار دیا ہے۔

اس سے قبل عرب لیگ نے جمعرات کے روز قاہرہ میں لیگ کے جنرل سکریٹریٹ میں مستقل مندوبین کی سطح کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔ اجلاس میں حلب میں انسانی بحران کی صورت حال کو زیر بحث لایا گیا۔