.

موصل : آزاد کرائے جانے والے علاقوں پر داعش کے حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں "العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق داعش تنظیم نے بدھ کی شب موصل شہر کے تین علاقوں نور ، اعلام اورتامين میں دراندازی کی۔ یہ پیش رفت موسم کی اُس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سامنے آئی جس کے نتیجے میں شہر میں تنظیم کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کم ہو گئے تھے۔

اس صورت حال کے سبب انسداد دہشت گردی فورس مذکورہ علاقوں میں اضافی کمک بھیجنے پر مجبور ہو گئی تاکہ داعش کے جوابی حملوں کو روکا جا سکے جن میں تنظیم کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیاں اور مارٹر گولے استعمال کیے گئے۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے نکل جانے والے علاقوں میں مردوں کو قتل کر دیں اور عورتوں کو قبضے میں لے کر محکوم بنا لیں۔ اس کے باعث مقامی آبادی زیادہ محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی ادارے کے سربراہ عبدالوہاب الساعدی نے مقامی آبادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ حالات قابو میں ہیں۔