.

داعش نے عراق کو 35 ارب ڈالر کا ٹیکا لگایا: حیدر العبادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک اعلان میں دعوی کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم 'داعش' نے ان کے ملک کو شدید مادی نقصان پہنچایا ہے۔ العبادی کے بقول اس نقصان کی مالیت 35 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

اپنی جماعت 'الدعوہ پارٹی' کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرالعبادی نے کہا کہ "داعش نے تیل کے کنویں تباہ کئے اور بعض جگہوں پر پانی کو تیل میں ملا دیا۔ نینوی گورنری میں پیڑول کو آگ لگائی اور قدرتی مظاہر کو نقصان پہنچایا۔"

داعش نے 2014 میں عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں کا محاصرہ کیا اور بڑھتے ہوئے عراق کے ایک تہائی رقبے کا اپنے پاؤں جما لئے۔ تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران تنظیم کا اثر ونفوذ بتدریج کم ہوا ہے۔