.

موصل آپریشن : دوسرا مرحلہ آئندہ 72 گھنٹوں میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عبد الغنی الاسدی کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موصل آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد آپریشن کو کئی روز سے روک دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں شہر موصل شہر کے مشرقی حصے میں درجنوں علاقوں کو داعش تنظیم سے آزاد کرا لیا گیا۔

دوسری جانب نینوی صوبے کی پولیس نے موصل شہر کے مشرقی حصے میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں پہلے پولیس مرکز اور وزارت داخلہ کے انٹیلی جنس شعبے کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

نینوی صوبے کی پولیس کے میڈیا ڈائریکٹر نے العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ " موصل میں آزاد کرائے گئے علاقوں میں پولیس مراکز کا افتتاح امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ مقامی شہریوں میں روپش ہوجانے والے داعش کے غیر فعال گروپوں کے تعاقب میں بھی مدد ملے گی"۔