.

نہم میں تزویراتی ٹھکانوں پر سرکاری فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کار نہم کے محاذ پر جبلِ قتب کے نواح میں تزویراتی اہمیت کے حامل ٹیلوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سرکاری فوج کے ترجمان کے مطابق نہم میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور آئندہ گھنٹوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

صنعاء کے مشرق میں واقع نہم کا محاذ پھر سے بھڑک اٹھا ہے اور وہاں شدید معرکے جاری ہیں۔

ادھر تعز میں سرکاری فوج نے التشریفات کے عسکری کیمپ سے ملحق الکندی ہسپتال کی عمارت کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ مذکورہ کیمپ کے نواح میں شدید لڑائی جاری ہے اور حوثی کمانڈر ابو عاصم اور ملیشیا کے دیگر ارکان کے مارے جانے کی بھی خبریں ہیں۔

اس کے علاوہ سرکاری فوج نے تعز کے مشرقی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تعز کے جنوب میں واقع المسراخ ضلعے میں حوثی اور صالح ملیشیاؤں کی جانب سے سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر کیے جانے والا شدید حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

صعدہ صوبے میں گزشتہ دنوں کے دوران جبلِ سنترال پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سرکاری فوج کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب وہ صوبے کے مرکز سے 70 کلومیٹر کے دوری پر ہے۔