.

شام: طرطوس میں دو خودکش بم دھماکے،دو پولیس افسر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے ساحلی شہر طرطوس میں دو خودکش بم دھماکوں میں دو سکیورٹی افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے ان بم دھماکوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ رات طرطوس میں لوگ نئے سال کی خوشیاں منا رہے تھے۔اس دوران دو مشتبہ افراد گشت پر مامور دو افسروں کے نزدیک آئے اور انھوں نے اپنی بارود بھری جیکٹوں کو خود کش دھماکوں سے اڑا دیا جس سے دونوں حملہ آور اور دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔