عراق: سامراء میں پولیس اسٹیشن پر خود کش بم حملہ ، 7 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے شہر سامراء میں دو خود کش بمباروں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق متعدد حملہ آوروں نے سوموار کی شب صوبے صلاح الدین میں واقع شہر سامراء میں المتوکل پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔ان میں سے دو نے خود کو دھماکوں سے اڑادیا ہے اور باقی حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔اس حملے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں