.

عراق : بغداد میں داعش کا کار بم دھماکا ، 32 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" نیوز چینل کے مطابق پیر کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے الصدر سٹی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ بغداد کے مشرقی حصے میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمے داری "داعش" تنظیم نے قبول کی ہے۔

اس کے علاوہ بغداد کے شمال مشرقی علاقے الشعب میں بھی ایک عوامی بازار میں دھماکا خیز آلات کے 3 دھماکے ہوئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

داعش تنظیم کی جانب سے اکثر طور عراقی دارالحکومت کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی بغداد کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔