خلیجی ممالک کے دفاع کی مضبوطی کے لیے امریکی اسلحہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کے دفاعی نظاموں کو مضبوط بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ "العربیہ" نیوز چینل کے مطابق منگل کے روز کیے جانے والے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں خلیجی ممالک کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا جائے گا۔ اس حوالے سے قطر کے ساتھ طے پایا جانے والا معاہدہ پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر کویت کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ہے جس میںF\A-18 ماڈل کے 28 سُپر ہورنٹ طیارے اور 218 ٹینک مع ساز و سامان شامل ہیں۔

ادھر سعودی عرب نے بھی سی ایچ -47 ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کا سودا کیا ہے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں اے ایچ - 64 ماڈل کے 28 حملہ آور اپاچی ہیلی کاپٹروں کی خریداری شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں