.

اسدود میں فلسطینی پر یہودی شدت پسند کا چاقو سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کے شہر اسدود میں جمعرات کے روز ایک شدت پسند یہودی نے چاقو کے وار کر کے ایک فلسطینی کوزخمی کر ڈالا۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی پولیس کی ایک بڑی نفری جائے مقام پر پہنچ گئی اور حملہ آور کی تلاش شروع کر دی۔ خیال ہے کہ "مذہبی حُلیہ" رکھنے والے چالیس سے پچاس سال کی عمر کے درمیان کے شخص نے فلسطینی پر قومیت کی بنیاد پر حملہ کیا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور یہودی ہے جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے فلسطینی نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملے کرنے والے شخص نے عبرانی زبان میں کچھ الفاظ دُہرائے تھے۔