.

2016 میں مسجدِ حرام کی نمایاں ترین تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سال 2016 میں مسجد حرام کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تاہم ان میں بعض تصاویر ووسیع پیمانے پر پھیل گئیں اور ان کو خصوصی توجہ حاصل رہی۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" ان تصاویر کو اپنے قارئین کی لیے پیش کر رہی ہے :

9 جنوری 2016 : خانہ کعبہ کی بیرونی نچلی دیوار "شاذروان" کے سنگ ِ مرمر کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق حطیم کے 46 ٹائلوں کو تبدیل کیا گیا۔

11 مارچ 2016 : مسجد حرام کے شمالی جانب کے صحنوں میں خود کار چھتریوں کی تنصیب کا آغاز ہوا جو دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی چھتریاں ہیں۔

14 مئی 2016 : مسجد حرام کے مطاف میں نصب طواف کے عارضی پُل کو آٹھ مرحلوں میں بتدریج مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔

10 اکتوبر 2016 : مکہ مکرمہ صوبے کی انتظامیہ نے ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ حج سیزن ختم ہو جانے اور حجاج کرام کے اپنے ملکوں کو کوچ کر جانے کے بعد بیت اللہ کے غلاف کو لٹکا دیا گیا۔ یاد رہے کہ حرمین کے امور کی پریذیڈنسی ہر سال ذوالحجہ میں بیت اللہ کے غلاف کا نچلا حصہ بلند کر دیتی ہے تاکہ غلاف کے بالائی حصے کو طواف میں رش کے دوران رگڑ اور خراب ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

16 اکتوبر 2016 : امور حرمین کی پریذیڈنسی نے بیت اللہ پر رکن یمانی ، حجر اسود اور میزابِ رحمت پر نئی سنہری آرائش کی تنصیب کا انکشاف کیا۔

22 اکتوبر 2016 : حرم مکی میں ایک انوکھی تصویر سامنے آئی۔ بیت اللہ کے گرد طواف کرتے لوگوں کی پوزیشن "عبادت سے دھڑکتے ہوئے ایک دل کی سی تصویر" میں تبدیل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو وسیع پیمانے پر پسندیدگی اور خصوصی توجہ حاصل ہوئی۔

17 اکتوبر 2016 : خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر خالد الفیصل نے پیر کے روز غُسل کعبہ کی ذمے داری سر انجام دی۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کی صفائی کے واسطے 45 لیٹر آب زم زم اور 50 تولہ عرق گلاب اور کمبوڈیا کے قیمتی عود کا استعمال کای جاتا ہے۔

11 ستمبر 2016 : سعودی وزارت اطلاعات نے حج سیزن کے دوران ایرانی حجاج کے لیے دینی امور کی آگاہی پیش کرنے کے واسطے فارسی زبان کا خصوصی چینل متعارف کرایا۔ چینل نے مسجد حرام سے تمام نمازوں کو بھی براہ راست نشر کیا۔

7 ستمبر 2016 : حرمین کے امور کی پریذیڈنسی نے مسجد حرام کے اندر موبائل فون کے لیے چارجنگ کی خدمات پیش کرنے کا آغاز کیا۔ ہر بورڈ پر مختلف موبائل فون کے لیے آٹھ سوئچ فراہم کیے گئے۔ یہ نظام مکمل طور پر خود کار ہے۔

13 ستمبر 2016 : سوشل میڈیا پر امریکی پاپ گلوکار کیون گیٹس کی تصویر گردش میں آئی جس میں وہ حجر اسود کو بوسہ دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

14 ستمبر 2016 : حج سیزن کے دوران اپنے فرائض انجام دینے والے ایک سعودی سکیورٹی اہل کار کی تصویر سامنے آئی جس میں وہ اپنی پیٹھ پر ایک عمر رسیدہ بوڑھی خاتون کو اٹھایا ہوا ہے تاکہ مذکورہ خاتون آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کر سکیں۔

10 جون 2016 : رمضان المبارک کے پہلے جمعے کے موقع پر مسجد حرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس ماہ مبارک کے دوران تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ عبادات بالخصوص تلاوت ، صدقہ ، توبہ و استغفار اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔

16 جون 2016 : سعودی پریس ایجنسی SPA کے کیمرے کی آنکھ نے غروبِ آفتاب کے وقت مسجد حرام کا ایک روح پرور فضائی منظر محفوظ کر لیا۔

2 جولائی 2016 : "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی ٹیم نے سعودی سکیورٹی ایوی ایشن کے ساتھ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو مسجد حرام کے اوپر تقریبا 2500 فٹ کی بلندی پر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس دوران کیمرے کی آنکھ نے بیت اللہ اور لاکھوں معتمرین اور زائرین کا روح پرور منظر محفوظ کر لیا۔