ترکی کا شمالی عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے سے اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بغداد کے دورے کے موقع پر عراق کے شمالی علاقے سے اپنے فوجیوں کے انخلاء سے اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک سجھوتا طے پا گیا ہے۔

عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے اس سمجھوتے کی تصدیق کی ہے۔ ترک وزیراعظم ہفتے کے روز سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔انھوں نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی ہے۔وہ صدر فواد معصوم اور پارلیمان کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بھی ملاقات کرنے والے تھے۔

وہ عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدہ داروں ،رائے عامہ کے لیڈروں اور عراق میں آباد ترکمانوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اس کے بعد عراق کے خود مختار شمالی علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل بھی جائیں گے جہاں وہ علاقائی صدر مسعود بارزانی اور وزیراعظم نوشیرواں بارزانی سے ملاقات کریں گے۔

ترک وزیراعظم کے ساتھ وزیردفاع فکری اثیق ،وزیر تعلیم عصمت یلماز ،توانائی اور انسانی وسائل کے وزیر بیرت البیرق ، اقتصادی امور کے وزیر نہاد زبکا اور کسٹمز اور تجارت کے وزیر بلند تونکجا پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی عراق کے سرکاری دورے پر آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں