مقبوضہ بیت المقدس: ٹرک حملے میں 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے شہر میں اولڈ سِٹی کے نزدیک سڑک پر چلنے والے راہ گیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے اس کو دانستہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے ریڈیو اسرائیل کو بتایا کہ " یقینا یہ ایک دہشت گرد حملہ ہے.. روند ڈالنے کے ذریعے حملہ"۔ ریڈیو کے مطابق ٹرک چلانے والے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

شہر میں ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے میں تقریبا 15 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں