عراق : داعش کے ہاتھوں 1200 یزیدی اغوا ہو کر موصل منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ضلع سنجار کے ڈپٹی کمشنر محما خليل نے بتایا ہے کہ داعش تنظیم نے 1200 یزیدیوں کو اغوا کر کے انہیں موصل شہر کے مرکز پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موصل کے مغرب میں واقع دو ضلعوں تلعفر اور البعاج سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی اغوا کیا گیا جو شہر کے اندر داعش کے قبضے میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے موصل میں اغوا کیے جانے والے 4 یزیدیوں کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے اہل خانہ کے پاس واپس پہنچایا تھا۔

یاد رہے کہ کرد پیشمرگہ فورسز کے ہاتھوں آزاد کرائے جانے والے یزیدی مغویوں کی تعداد 2700 تک پہنچ چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں