.

یمنی فوج اور مزاحمتی فورسز کی تازہ پیش قدمی کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ اتوار کے روز یمن کی آئینی فوج اور عرب اتحادی فوج کی حمایت یافتہ فورسز نے یمن کے مغربی ساحل کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے ’سنہری نیزہ‘ کے عنوان سے ایک نیا آپریشن شروع کیا۔ یہ آپریشن دو متوازی خطوط میں الگ الگ محاذوں پر جاری ہے۔

آپریشن’سنہری نیزہ‘ کا پہلا محور ساحلی پٹی میں باب المندب سے شروع ہوتا ہے جو ذباب کے علاقے سے ہوتے ہوئے الجدید اور الکدحہ سے گذر کر شمال میں المخا بندرگاہ کی طرف جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یمنی فوج مشرقی ذباب کے العمری فوجی کیمپ، کھبوب پہاڑوں کی طرف جاتا ہے۔ اس محور میں باغیوں کے خلاف زمینی فورسز کے ساتھ ساتھ عرب اتحادی فوج کے طیارے اور اپاچی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دوسرا محور ساحلی پٹی کے شمال مغربی کنارے سے شروع کیا گیا ہے۔ اس محاذ پر تعز او الحدیدہ میں دو مقامات پر لڑائی جاری ہے۔

تعز اور الحدیدہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر یمنی فوج نے جنوب میں الوازعیہ اور البرح شہروں میں پیش قدمی کررہی ہے۔

شمالی شاہراہ پر مقبنہ کا علاقہ ، العوید، النوبہ، مغربی تعز میں ھجدہ اور العیاری کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ دوسرے محاذ پر المخا بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے حکومتی فورسز الحدیدہ اور تعز کے درمیان باغیوں کی سپلائی لائن کاٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔