سعودیہ: ہوابازی کے شائقین اپنے فن کے جوہردکھاتے ہوئے

رنگا رنگ فضائی فن پاروں کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں تیسرے جنرل ایوی ایشن فورم کے موقع پر گذشتہ جمعہ کو دارالحکومت ریاض کی فضا میں ہوا بازی کے شائقین نے چھوٹے طیاروں کے ذریعے دلفریب فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کیا اوراپنی فنی مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے فضاء کو دلفریب فن پاروں میں تبدیل کردیا۔ الثمامہ تفریح گاہ اور اس کے اطراف میں موجود شہریوں نے ہوابازی کے رنگا رنگ فضائی مناظر اور اڑان کے مظاہرے کرنے والے ہوابازوں کو تالیوں اور نعروں سے داد تحسین پیش کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والی تیسری سالانہ جنرل ایوی ایشن تقریب میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ سلیمان الحمدان، جنرل ایوی ایشن کمیٹی کے ارکان جب کہ سعودی عرب کے جائر اور کوپٹر فضائی کلبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر کلب عبداللہ الجعوینی نے بتایا کہ اس طرح کے مواقع ہوا بازی کے شائقین، طیاروں کے مالکان اور کمرشل سیکٹر کے لیے اپنے فن کے جوہر دکھانے اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہوتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ایوی ایشن ہرسال مملکت کے اندر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے ہوابازوں کو اپنی فضائی مہارتوں کے اظہاراور تجربات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس بار بھی نمائش میں خصوصی جیٹ طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ایک انجن والے چھوٹے جہازوں اور بیرون ملک سے لائے گئے اسپورٹس طیاروں کےذریعے مختلف اور منفرد کرتب دکھائے گئے۔

تین گھنٹے جاری رہنے والے رنگا رنگ ہوا بازی کے مناظر کی عکاسی علی العریفی اور اسامہ عیاش نے کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں