.

شہزادہ محمد بن فیصل کا سفر آخرت

گورنر مکہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنازے کو کندھا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل کو گذشتہ روز سرکاری اعزازو اکرام کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مرحوم شہزادہ محمد الفیصل بن عبدالعزیز جمعہ کی شام قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے تھے۔ کل ہفتے کو مکہ معظمہ میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے نماز عصر کے بعد مسجد حرام میں ادا کی۔ اس موقع پر شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ جن میں شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز، مرحوم کے صاحبزادے شہزادہ عمرو بن محمد الفیصل اور متعدد شہروں کے گورنز بھی موجود تھے۔

قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے بھی پڑھائی، اس موقع پربھی اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔