.

مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فضائی سفر کے دوران خراب موسم کا سامنا ہو جانے کا ہر وقت امکان رہتا ہے تاہم زیادہ تر پروازیں سہولت کے ساتھ آمد و رفت جاری رکھتی ہیں۔ البتہ ماسکو سے سوچی جانے والے طیارے کے مسافر جس دہشت اور خوف کی صورت حال سے دوچار ہوئے وہ بیان سے باہر ہے۔

یوٹیوب پر ہفتے کے روز نشر کی جانے والی ایک وڈیو میں آسمانی بجلی کو فضا میں محوِ پرواز ایک طیارے سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ 747 طیارہ روسی دارالحکومت ماسکو سے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا تاہم واقعے میں طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بہرکیف لگتا ایسا ہی ہے کہ مسافروں نے سفر کے آغاز میں دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد منزل پر خیر و عافیت سے پہنچنے تک بقیہ دو گھنٹے کا سفر خوف اور سہمی ہوئی حالت میں گزارا ہوگا۔