اردن : 3 شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو چیر پھاڑ ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے مغربی حصے میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک میں تین شیروں نے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اتوار کے روز بلقاء صوبے میں پیش آنے والے واقعے میں جانوروں کا ایک اردنی ڈاکٹر اور اس کا پاکستانی معاون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اردن کے عربی روزنامے "الغد" نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہو جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں