لبنان: حزب اللہ نے تباہ شدہ اسرائیلی ڈرون کا ملبہ اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے ملک کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے ایک تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ برآمد کر لیا ہے اور اس کو معائنے کے لیے کسی محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بغیر پائیلٹ جاسوس طیارہ لبنان کے سرحدی علاقے میں سوموار کو گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس نے اس ڈرون کی شناخت ٹیکٹیکل اسکائی لارک یو اے وی کے نام سے کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے لیے پروازیں کرتے رہتے ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کی اسرائیلی فوج کے ساتھ حالیہ برسوں کے دوران میں متعدد جنگیں ہوچکی ہیں۔ 2015ء میں اسرائیلی فوج نے شام میں دو گاڑیوں پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے جواب میں حزب اللہ نے سرحدی علاقے میں حملہ کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں