شام : فضائی حملوں میں "جفش" کے 40 سے زیادہ ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام کے شمالی صوبے حلب میں جمعرات کو ہونے والے فضائی حملوں میں جبہۃ فتح الشام (جفش) تنظیم کے 40 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق یہ بمباری کرنے والے طیاروں کے ملک کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ جمعرات کی شب ہونے والے حملوں میں نامعلوم طیاروں نے حلب کے مغربی نواح میں جبل شیخ سلمان کے علاقے میں واقع "جفش" کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔

گروپ کے مطابق رواں ماہ شمالی شام میں "جفش" کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں میں اب تک تنظیم کے 100 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں