شام ،اردن کی سرحد کے نزدیک مہاجر کیمپ میں بم دھماکا،4 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی سرحد کے نزدیک شام کے علاقے میں قائم ایک مہاجر کیمپ میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز یہ بم دھماکا شام کے سرحدی علاقے میں الرکبان کیمپ میں ہوا ہے۔اس کیمپ میں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے شامی مہاجرین اور باغی جنگجو رہ رہے ہیں۔

اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی بطر ا نے بھی فوجی ذرائع کے حوالے سے اس بم دھماکے کی اطلاع دی ہے ۔اس کیمپ میں مقیم باغی جنگجو صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور داعش سے مختلف محاذوں پر لڑرہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں