صنعاء: فوج کے حملے میں ری پبلیکن گارڈ کا کیمپ تباہ

کئی اہم مقامات باغیوں سے چھین لیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں السواد کے مقام پر باغیوں کے زیرقبضہ ری پبلیکن گارڈ کے کیمپ پرچار بڑے حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ری پبلیکن گارڈز کے کیمپ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ادھر مشرقی صنعاء مین نھم کے مقام پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے سائے میں یمنی فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے متعدد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سےنکال دیا ہے۔

یمن کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے نھم ڈاریکٹوریٹ کے المیمنہ محاذ، شمالے علاقب صبوغہ، الصافح اور الابیض کے علاقوں سمیت چار کلو میٹر کا علاقہ باغیون سے چھین لیا۔ لڑائی میں سرکاری فوج کی پیش قدمی کے ساتھ ساتھ باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

نھم کے محاذ مختلف مقامات پر حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔

یمنی عوامی مزاحمتی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نھم کے مختلف علاقوں میں لڑائی کے دوران حوثی اور علی صالح ملیشیا کے دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،

ادھر الجوف میں قومی فوج نے باغیوں کے خلاف جوابی حملہ کیا اور التبہ السودا اور التنبہ اور البیضاء کے مقامات باغیوں سے چھین لیے۔ حملوں میں باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

الجوف میں خب اور الشعب میں گھمسان کی لڑائی کےبعد وہاں سے بھی باغیوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں