روس کا اسد رجیم کو شام میں جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی حکومت نے اپنی حلیف بشارالاسد کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں چند ہفتے قبل طے پائے جنگ بندی معاہدے کی سختی سے پاسداری کرے اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں مفاہمت اور مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے روسی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اسد رجیم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔

روسی مرکز کی قیادت کی طرف سے شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں امن وامان کےقیام اور سیاسی بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد دیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سےگریز کریں۔

روسی مرکز کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر شام میں متحارب فریقین جنگ بندی پر عمل درآمد کررہے ہیں مگر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے اکا دکا واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ ایسے واقعات بھی جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حمیمیم مرکز شام میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کےقیام کے اپنے موقف پر قائم ہے اور شامی حکومت اور اپوزیشن کو جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی مبصرین کے مطابق شام میں روزانہ کم سے کم چھ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں