بشار کی فوج 3 دیہات پر کنٹرول کے بعد الباب شہر کے نزدیک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق بشار کی فوج الباب شہر کی جانب حرکت کر رہی ہے جس پر داعش تنظیم کا قبضہ ہے۔

گروپ نے بتایا کہ سرکاری فوج نے تین دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا جس کے بعد اب وہ الباب کے جنوب میں صرف 7 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ادھر شامی اپوزیشن کی فورسز نے ترکی کی معاونت کے ساتھ شمالی شام میں عسکری آپریشن "فرات کی ڈھال" جاری رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب مسلح اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کے بعد شامی سرکاری فوج چار سال کے بعد عین الفیجہ نامی پانی کی تنصیب میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ یہاں سے دارالحکومت دمشق کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

علاقے میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ "وادی بردی" میں اپوزیشن گروپوں کے جنگجو فریقین کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت شامی سرکاری فوج کے علاقے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی وہاں سے نکلنا شروع ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں