ٹرمپ کے غیر انسانی فیصلے کا ہدف مسلمان ہیں : ایمنسٹی انٹرنیشنل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی بین الاقوامی سطح پر بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے باور کرایا ہے کہ مذکورہ فیصلہ کا ہدف مسلمان اور ان کے جذبات ہیں۔ تنظیم نے فیصلے کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر مارگریٹ ہوانگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے جو مذہب یا قومیت کی بنیاد پر تفریق کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ مارگریٹ نے اعلان کیا کہ تنظیم اس فیصلے سے نمٹنے کے لیے قانونی کارروائی کرے گی۔

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز جاری کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ ممالک ایران ، عراق ، یمن ، شام ، لیبیا ، صومالیہ اور سوڈان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں