.

نئے عراقی وزیر داخلہ کا تعلق بدر تنظیم سے ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی پارلیمنٹ نے پیر کے روز وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے لیے نئے وزراء کے تقرر کی منظوری دے دی۔ بریگیڈیئر جنرل عرفان الحیالی وزیر دفاع اور قاسم الاعرجی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالیں گے۔

عراقی ذرائع نے "الحدث" نیوز چینل سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ نئے وزیر دفاع عرفان الحيالی کا تعلق عراقی پارلیمنٹ کے ایک سیاسی بلاک سے ہے جب کہ نئے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی کا تعلق بدر تنظیم سے ہے۔ بدر تنظیم ایک شیعہ مسلح جماعت ہے جو عراقی حزب اختلاف کے ایک سابق رہ نما باقر الحکیم نے 1980 میں بنائی تھی۔

عراقی ٹیلی وژن کے مطابق پارلیمنٹ نے دونوں وزارء کے ان منصبوں پر تقرر کی منظوری دے دی جو گزشتہ برس سے خالی تھے۔ الحیالی سابق وزیر دفاع خالد العبیدی کی جگہ لیں گے جن کو پارلیمنٹ نے برطرف کر دیا تھا جب کہ الاعرجی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانے والے محمد الغبان کی جگہ لیں گے۔ الغبان گزشتہ برس جولائی میں دارالحکومت بغداد کے وسط میں ہونے والے ایک ٹرک دھماکے کے بعد مسعفی ہو گئے تھے۔