دبئی : تیز آندھی کے سبب کرین گر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی میں حکومت کے میڈیا بیورو نے بتایا ہے کہ موسم کی خراب صورت حال اور تیز آندھی کے سبب شاہراہ الشیخ زاید پر ایک کرین گر گئی۔ بیورو کے مطابق متعلقہ ادارے حادثے کے ساتھ نمٹ رہے ہیں تاکہ جائے مقام پر موجود افراد کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

میڈیا بیورو نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 گاڑیاں جل گئیں جب کہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کو ضروری دیکھ بھال کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بیورو کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر حادثے کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی کی وڈیو گردش میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں