ادلب میں بمباری، 12 مسلح جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل جمعہ کو شمال مغربی شہر ادلب میں ایک فضائی حملے میں 12 باغی ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم جنگی طیاروں کی مدد سے ادلب کے جنوب مشرق میں سرمین کے مقام پر جند الاقصیٰ تنظیم کے مرکز پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمین کےمقام پر فضائی حملے میں مارے جانے والے جنگجوؤں کے بارے میں یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا ان کا تعلق جند الاقصیٰٗ سے ہے یا وہ کسی اور گروپ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں