دمشق میں روسی سفارت خانہ ایک بار پھر راکٹوں کے نشانے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی حکام نے بتایا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ماسکو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے گذشتہ روز دمشق میں روسی سفارت خانے پر دو راکٹ داغے گئے۔ ایک راکٹ سفارت خانے کے دفتر اور رہائش گاہوں کے درمیان گر کر پھٹا اور دوسرا 20 میٹر دور سفارت خانے کے داخلی راستے میں گرا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سفارت خانے دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے روس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں