.

ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب ایرانی عوام جمعے کو دیں گے : خامنہ ای

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے میزائل تجربات روکنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ایرانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعے کے روز 1979 کے ایرانی انقلاب کی یاد مناتے ہوئے ٹرمپ کی "دھمکیوں" کا جواب دیں۔

خامنہ ای کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں عسکری قیادت کے ساتھ ایک اجلاس میں باور کرایا کہ " کسی بھی دشمن کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ایرانی قوم کو مفلوج کر سکے"۔

خامنہ ای نے مزید کہا کہ " اس (ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ تم لوگوں کو چاہیے کہ مجھ سے ڈرو.. نہیں ! یہ وہ جواب ہے جو ایرانی قوم دس فروری کو (انقلاب ایران کی یاد کے دن) امریکی صدر کو دے گی اور ان دھمکیوں کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کرے گی"۔