.

یمن: تعز کے مشرق میں باغیوں کا حملہ ناکام ، درجنوں ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شہر تعز میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے الدعوہ نامی علاقے اور التشریفات عسکری کیمپ کے اطراف میں حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ کارروائی میں باغیوں کے درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران باغیوں کی جانب سے کیا جانے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔

عسکری ذرائع کے مطابق الحدیدہ صوبے میں عرب اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار الضحی ضلعے میں حوثیوں کا نگراں کمانڈر ابو عبداللہ اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

دوسری جانب سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی جانب سے عرب اتحادی طیاروں کی مدد سے المخا شہر کے اطراف تطہیر کا عمل جاری ہے۔ اس دوران فضائی بم باری اور زمینی گولہ باری میں بدھ کے روز حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔