جدہ: لینڈنگ کے دوران عراقی ہوائی جہازکے ٹائرمیں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن میں آگ پرقابو پالیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایک عراقی ہوائی جہاز کے ٹائرمیں آگ بھڑک اٹھی تاہم ہوائی اڈے پرموجود فائرنگ بریگیڈ اور سیکیورٹی حکام نے مشترکہ آپریشن میں جہاز کے ٹائرمیں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے عراق کی قومی ایئرلائن کے جہاز B-777/3 کی پرواز نمبر 2405 کے ایک ٹائر میں بریکوں کے گرم ہونے سے آگ لگ گئی۔

طیارے کے رن وے پراترنے کے ساتھ ہی ایک ٹائرمیں آگ لگی، جہاز کے پائلٹ نے ٹائرمیں آگ لگنے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی اور بتایا کہ لینڈنگ کے دوران بھی ایک ٹائر سےدھواں اٹھنا شروع ہوا تاہم جہاز بہ حفاظت حج وعمرہ ٹرمینل کے قریب متحرک پیسنجر بریج کے قریب اپنی مقررہ جگہ پر رک گیا۔

ہوائی جہاز میں 356 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائربریگیڈ اور دیگرامدادی ادروں نے کم سے کم وقت میں ٹائر میں لگی آگ پر قابو پالیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں