.

یمنی فوج کے ہاتھوں باغیوں کی ’دُرگت‘ العربیہ کی براہ راست کوریج

باغیوں کے اپنے کیمرے نے ان کے جرائم کا پول کھول دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ساحلی علاقے میدی میں حکومت کی حامی فورسز کے ہاتھوں باغی جنگجوؤں کے قتل کی تازہ تصاویر‘العربیہ‘ کو موصول ہوئی ہیں جن میں باغیوں کا بھاری جانی نقصان دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب مقتول حوثی باغیوں کی لاشوں کے قریب سے ایک کیمرہ بھی ملا جس میں باغیوں نے اپنے مقتول جنگجوؤں کی تصاویربنانے کے ساتھ بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانے کی تفصیلات بھی کیمرے میں محفوظ کی تھیں۔

العربیہ کو ملنے والی تصاویر میں ایک فوٹیج بھی موجود ہےجس میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یمن کے اندرکے علاقوں میں موجود جنگجوؤں کو بھی دکھایا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگجو سعودی عرب کے علاقے جازان میں کھڑے ہیں۔

بعض تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ جنگجو اپنی گاڑیوں کو کیسے چھپاتے ہیں مگر اس کے باوجود ان پر گولہ باری اور بم باری ہوتی ہے۔