.

یمن: تعز کے مغرب میں جھڑپیں ، 11 باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ تعز صوبے میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں مقبنہ ضلعے میں الکدحہ کے محاذ پر ہوئیں۔

دوسری جانب باغی ملیشیاؤں نے تعز کے مشرق میں رہائشی علاقوں کو اندھا دھند گولہ باری کا نشانہ بنایا۔