.

صنعاء : تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے یمنی ڈاکٹروں پر باغیوں کا دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیاؤں نے الثورہ ہسپتال کا گھیراؤ کر کے وہاں موجود متعدد ڈاکٹروں پر دھاوا بول دیا۔ یہ ڈاکٹر پانچ ماہ سے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے تھے۔

طبی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی کہ ملیشیاؤں کے درجنوں عناصر نے جن کو مسلح گاڑیوں کی معاونت حاصل تھی احتجاج ختم کرانے کے لیے ہسپتال کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران ڈاکٹروں کے علاوہ احتجاج کرنے والے انتظامیہ کے ملازمین اور ہسپتال میں کام کرنے والوں نے دھمکی بھی دی کہ اگر رواں ہفتے کے دوران ان کی تنخواہیں اور مالی واجبات ادا نہ کیے گئے تو وہ مکمل ہڑتال کر دیں گے۔ تمام فریقوں نے حوثیوں کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو تمام تر حالات کی خرابی اور ان کی تنخواہیں ہضم کر لینے کا ذمے دار ٹھہرایا۔

سوشل میڈیا پر متعلقہ حلقوں نے بتایا کہ مسلح ملیشیاؤں نے واقعے کی عکس بندی کرنے کی کوشش کرنے والے ہر شخص پر حملہ کر کے اس کا موبائل فون توڑ دیا۔