شام : الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں جاری عسکری آپریشن "فرات کی ڈھال" میں شریک فورسز کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں الباب شہر کے اندر سرنگوں کی موجودگی کو دکھایا گیا ہے۔ سرنگوں کے اس نیٹ ورک کو داعش تنظیم اپنی نقل و حرکت کے واسطے استعمال کرتی تھی۔

اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ ترک افواج اور شامی جیشِ حُر کے گروپ شمالی شام کے شہر الباب کے بیچ پہنچ چکے ہیں اور وہ جلد ہی حلب کے شمالی نواح میں داعش کے اس گڑھ پر کنٹرول حاصل کر لیں گے۔

مبصرین کے مطابق تزویراتی اہمیت کے حامل اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے واسطے فرات کی ڈھال آپریشن میں شریک فورسز اور شامی حکومت کی فورسز کے درمیان مسابقت جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں