لیبیا میں یرغمال 13 مصریوں کی فوج کی مدد سے رہائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری فوج نے لیبی آرمی کی جنرل کمان کے ساتھ رابطے کے ذریعے تیرہ مصری یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ان مصریوں کو لیبیا کے علاقے اجدابیا میں ایک مسلح جرائم پیشہ گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔ مصری فوج کے ترجمان کرنل تمر الرفاعی نے بتایا ہے کہ انھوں نے یرغمالیوں کے قریبی رشتہ داروں سے رابطہ کیا ہے اور ان کی مصر واپسی کے لیے کاغذات تیار کر لیے گئے ہیں۔

الرفاعی نے لیبی فوج کی جنرل کمان کا ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ مصری وزارت خارجہ نے مصری شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ لیبیا کے سفر سے گریز کریں اور جنگ زدہ ملک میں مقیم تمام مصریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ شورش زدہ علاقوں میں نہ جائیں۔

وزارتِ خارجہ نے مصریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے لیبیا لے جانے والے گروہوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ان کے فریب میں آ کر غیر قانونی طور پر لیبیا میں داخل ہونے سے گریز کریں ،ورنہ انھیں وہاں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں