افغانستان میں زخمی ہونے والے اماراتی سفیر چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان میں گزشتہ ماہ دہشت گرد حملے میں شدید زخمی ہوجانے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی بدھ کے روز وفات پا گئے۔ اس موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں صدارتی امور کی اماراتی وزارت نے جمعہ الکعبی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ الکعبی نے اپنی جان انسانیت کے واسطے قربان کی۔

اماراتی سفیر اپنے ساتھی سفارت کاروں کے ایک گروپ کے ہم راہ 10 جنوری کو قندھار کے گورنر کے مہمان خانے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔ کارروائی میں کئی اماراتی اہل کار جاں بحق ہو گئے جن کو افغانستان میں انسانی ، تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درامد کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ اماراتی سفیر کا قندھار کا دورہ انسانیت کے مشن سے متعلق اماراتی پروگرام کے سلسلے میں تھا۔ اس پروگرام میں صوبے میں دارِ خلیفہ بن زاید آل نہیان کا سنگ بنیاد ، امارات کی جانب سے اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے کاردان یونی ورسٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط اور کابل میں خلیفہ بن زاید آل نہیان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں