.

سعودی عرب: خمیس مشیط کی سمت داغا جانے والا میزائل فضا میں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی اراضی سے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔ عسکری قیادت کے بیان کے مطابق حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے عسیر صوبے کے شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے اس میزائل کو سعودی رائل ایئرفورس کی دفاع فورس نے ناکارہ بنایا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل کو بنا کسی جانی نقصان کے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

اتحادی افواج کی فضائیہ نے فوری طور پر میزائل کے داغے جانے کے مقام کو نشانہ بنایا۔