.

عراقی فورسز کا موصل کے مغرب میں واقع 6 دیہات پر قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فورسز نے شمالی شہر موصل کے مغرب میں واقع چھے دیہات داعش کے جنگجوؤں سے لڑائی کے بعد واپس لے لیے ہیں جبکہ عراقی فورسز مغربی موصل کا کنٹرول واپس لینے کے لیے ایک بڑی کارروائی کی تیاری کررہی ہیں۔

داعش کے خلاف مہم میں شریک فورسز کے ایک کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالعامر رشید یاراللہ نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں ان دیہات پر قبضے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وفاقی فورسز کے یونٹوں نے موصل اور بغداد کے درمیان مرکزی شاہراہ پر واقع ایک گاؤں عتبہ پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

عراقی فوج نے گذشتہ ماہ موصل کے مشرقی حصے کو داعش سے بازیاب کرا لیا تھا۔اس کارروائی کے دوران میں اندازوں سے کہیں کم لوگ بے گھر ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کو موصل میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کے آغاز کے بعد سے دو لاکھ سترہ ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں اور ان میں سے ستاون ہزار اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔