شام : فرانسیسی داعشی کے پکڑے جانے کے بعد پہلی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی شام میں جاری فوجی آپریشن "فرات کی ڈھال" میں شریک اپوزیشن گروپوں نے الباب شہر کے قریب داعش تنظیم کے ایک فرانسیسی رکن کو قیدی بنا لیا ہے۔ جوناتھن جیفری عرف ابو ابراہیم الفرنسی یورپی نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کا ذمے دار اور تنظیم کا عسکری کمانڈر ہے۔

اس سلسلے میں ایک وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ 34 سالہ فرانسیسی داعشی شامی اپوزیشن کی جیشِ حُر کے ایک رکن کے سوالات کا جواب دے رہا ہے۔

ابو ابراہیم کے مطابق وہ دو برس قبل ترکی کے راستے شام میں داخل ہوا تھا.. وہ شادی شدہ ہے اور اس کا تعلق فرانس کے شہر ٹولوز سے ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فوج نے 11 فروری کو اعلان کیا تھا کہ اس نے موصل کے نزدیک امریکا کے زیر قیادت اتحاد کے حملے میں داعش تنظیم کے ایک اہم شدت پسند الجزائری نژاد فرانسیسی رشید قاسم کو نشانہ بنایا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ آیا قاسم اس کارروائی میں ہلاک ہو گیا یا صرف زخمی ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں