’العربیہ‘ ٹیم کی حوثیوں کے گڑھ صعدہ سے کوریج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ نیوز چینل کے نامہ نگار اور کیمرہ ٹیم نے پہلی بار یمن میں ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر صعدہ سے براہ راست کوریج کی ہے۔

العربیہ ٹیم نے یمنی فوج اور اس کی معاون ملیشیا کے صعدہ گورنری میں داخل ہونے اور عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باغیوں سے چھڑائے گئے اہم مقامات سے براہ راست رپورٹنگ کرکے بتایا ہے کہ باغی اپنے گڑھ سے بھی پسپا ہو رہے ہیں۔

العربیہ کے نامہ نگار نے محاذ جنگ پر لڑنے والے ایک یمنی فوجی افسر ابو عبدالعزیز سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی جوانوں کے جذبے بلند ہیں اور ہم پوری قوت کے ساتھ باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج اس وقت صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ میں موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ابو عبدالعزیز نے کہا کہ ہم اپنے طے شدہ پلان کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں باغیوں کے لیے مزید بری خبریں سننے کو ملیں گی۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق صعدہ گورنری میں کتاف البقع ڈاریکٹوریٹ کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے جو اطراف کے مقامات کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق صعدہ کے دیگر علاقے عرب اتحادی فوج کے طیاروں کی مسلسل فضائی اور زمینی بمباری کی زد میں ہیں اور یمنی باغیوں کو ہرجگہ پسپائی کا سامنا ہے۔

العربیہ کی ٹیم نے حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی سیکڑوں بارودی سرنگیں بھی دکھائی ہیں جنہیں یمنی فوج نے نہایت احتیاط کے ساتھ تلف کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں