داعش کے ہاتھوں عراقی فوجی افسر کا گلا کاٹے جانے کی وڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

داعش تنظیم کی جانب سے ایک نیا وڈیو ٹیپ جاری کیا گیا ہے جس میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے دو اہل کاروں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

داعش تنظیم کے ارکان نے مذکورہ دونوں فوجی اہل کاروں کو ایک ماہ قبل الانبار صوبے کے علاقے النخیب سے اغوا کیا تھا۔ وڈیو میں عراقی فوجی افسر ابو بكر عباس السامرائی کو ذبح کیے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دوسرے اہل کار کو ایک گڑھے کے اندر گولیاں مار کر موت کی نیند سلایا گیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق السامرائی کو الانبار صوبے میں جب اغوا کیا گیا تو اس کے ساتھ تین فوجی اہل کار تھے۔

واضح رہے کہ بھیانک مناظر پر مشتمل ہونے کے سبب "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے اس وڈیو کو اپنے قارئین کے لیے پیش نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں