دمشق کے نواح میں بشار اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے ایک معروف اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے گزشتہ رات شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں پر حملہ کیا۔

اسرائیلی اخبار " یدیعوت احرونوت" کی رپورٹ میں ان مقامات کا ذکر نہیں ہے جن کو کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بم باری میں دمشق کے شمال مشرقی نواح میں جبال القطیفہ کے علاقے میں اسلحے کے ڈپوؤں پر 6 میزائل داغے گئے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مذکورہ اسلحہ ڈپو بشار حکومت یا پھر لبنانی تنظیم حزب اللہ کے زیر انتظام ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں